Investor Presentaiton slide image

Investor Presentaiton

4 بدولت ممکن ہو سکی۔ اس کمیٹی نے اپنے اختیارات کو برتنے میں مسلسل ارتقائی رجحانات کا مظاہرہ کیا۔ اس دستاویز میں اس کا بینہ کمیٹی کے چیدہ چیدہ فیصلوں کا ہی ایک جامع احاطہ کیا گیا ہے ۔ ان فیصلوں کی بدولت کئی ایسے اصلاحاتی اقدامات لیے گئے ہیں جو صوبائی مالیاتی پالیسیوں پر دُور رس اثرات مرتب کریں گے۔ شمولیتی بجٹ سازی اور اخراجات کے تعین کے لیے وضع کردہ ضابطہ کار ایسے عملی اقدامات ہیں جو صوبائی مالیاتی تنظیم کو اپنے معیار اور اعتبار میں بتدریج بہتری کی طرف گامزن کر دیں گے۔ شمولیتی بجٹ سازی کے متعارف کروائے جانے کو اس کے آغاز سے ہی سراہا جا رہا ہے اور قوی امکان ہے کہ اخراجات کے تعین کے ضابطہ کار کی بدولت اخراجات کی محتاط اور کڑی نگرانی ممکن ہو سکے گی۔
View entire presentation