Investor Presentaiton
2
محصولات میں اپنے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 635 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس میں وفاقی وصولیوں کی
ترسیل میں 509 ارب روپے اور صوبائی محصولات کی مد میں 126 ارب روپے کا نقصان شامل ہے۔ حکومت کو ترقیاتی
اور غیر ترقیاتی اخراجات میں نمایاں کمی کرنا پڑی ہے۔ جاری اخراجات کی مد میں 1299 ارب روپے کے سالانہ تخمینے کو
کم کر کے 1257 ارب روپے کیا گیا ہے۔ حکومت نے بھر پور کوشش کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات
میں کمی اپنے ابتدائی ہدف یعنی 350 ارب روپے کے مقابلے میں 250.3 ارب روپے سے مزید نیچے نہ آنے پائے۔
بجٹ برائے مالی سال 21-2020 ان مشکل معاشی حالات کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ تمام تخمینہ جات
کا تعین ان وسیع معاشی اندازوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے کہ اصل جی ڈی پی کی شرح نمو 2.1 فیصد، مہنگائی 6.5 فیصد،
وفاقی محصولات کی وصولیاں 4963 ارب روپے تک ہوں گی۔ مجموعی طور پر صوبائی حکومت کو 2240.6 ارب روپے کی
وصولیاں ہوں گی۔ جن میں سے عمومی وصولیوں کا حجم 1750 ارب روپے ہو گا، جس میں وفاقی ترسیلات 1433 ارب
روپے اور صوبائی محصولات 317 ارب روپے ہوں گے۔ حکومت کے جاری اخراجات کا تخمینہ 1318 ارب روپے لگایا
گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں صرف 1.4 فیصد زائد ہے۔ اس کڑی مالیاتی صورت حال میں حکومت نے
اپنے بڑے اخراجات جن میں تنخواہیں، پنشن اور روزمرہ کے عمومی اخراجات شامل ہیں کو مالی سال 20-2019 کی سطح پر
منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترقیاتی اخراجات کے حجم کا تخمینہ 337 ارب ہے جو گذشتہ مالی سال میں 350 ارب
روپے تھا جبکہ صوبائی EPS کو 125 ارب روپے رکھا گیا ہے جو ایف بی آر کی وصولیوں کے ہدف کے ساتھ منسلک
رہا ہے۔
حکومت نے 19-Covid کی صورت حال کے رونما ہونے کے بعد اپنی سرکاری سرمایہ کاری کی حکمت عملی کو
"Responsive Investment for Social Protection and Economic Stimulus
"(RISE) کے نام سے موسوم کیا ہے۔ یہ حکمت عملی 19-Covid کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے
لئے جوابی اقدامات لینے کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔ یہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ترجیحاتی بنیادوں پر رہنمائی
فراہم کرتی ہے جو نہ صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام 21-2020 کی درست سمت متعین کرتی ہے بلکہ پنجاب کے وسط
مدتی ترقیاتی پروگرام (MTDF) پر عملدرآمد میں بھی معاون ہے۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام 21-2020 میں ایک اہم ترجیحی شعبہ پاکستان چین اقتصادی راہداری (CPEC) کا
ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب میں دو اہم ترقیاتی پروگرام یعنی اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اور علامہ اقبال
انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مالی سال 21-2020 میں ان دونوں منصوبوں کو ترجیحاتی
بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے مناسب وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ حکومت اپنے ترقیاتی اقدامات کے حجم کو بڑھانے
کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس ضمن میں PPP پراجیکٹس کےView entire presentation