Investor Presentaiton
3
لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام Sustainable
(Development Goals (SDG کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ 19-Covid کی وجہ سے صحت عامہ
کے شعبہ میں کئے جانے والے اخراجات پر شدید دباؤ آیا ہے۔ پنجاب کی آبادی کا ایک بڑا حصہ شدید غربت اور افلاس
میں مبتلا ہو گیا ہے جس سے باہر نکلنے کے لئے ایک پائیدار حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کو اس بات کا
ادراک ہے کہ وبا کی وجہ سے رونما ہونے والی صورت حال میں بھی لئے جانے والے تمام اقدامات کے SDGS سے
منسلک رہنے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بلکہ یہ صورت حال اس امر کی متقاضی ہے کہ SDGS اہداف کے حصول کو
صحت مند اور محفوظ پنجاب بنانے کے لئے بطور حکمت عملی استعمال کیا جائے گا۔
19-Covid کی وجہ سے لوگوں کے روزگار پر رونما ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے حکومت
پنجاب نے دوررس حکمت عملی کو اپناتے ہوئے مالی سال 20-2019 کے اواخر میں ٹیکسوں کی وصولی میں خاطر خواہ
رعایتیں فراہم کی ہیں جن کا حجم 18 ارب روپے سے زائد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت عامہ اور حفظان صحت کی
سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے اور سماجی تحفظ کا جامع پیکیج مہیا کیا گیا ہے تا کہ
بے روزگاری سے نمٹا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ کے انصاف امداد پروگرام 2020 کے تحت آبادی کے بے روزگار طبقے کو خصوصی
ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس کے لئے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی اور اس آفت سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے
ایک ارب روپے کی رقم مہیا کی گئی جبکہ تمام اضلاع کی سطح پر ریلیف کے فوری اقدامات کے لئے 2.6 ارب روپے
فراہم کئے گئے۔
چونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 19-Covid کے منفی اثرات آئندہ مالی سال کے وسط تک موجود رہیں
گے لہذا حکومت نے کثیر الجہتی مالیاتی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ محصولات میں بذریعہ معاشی ترقی اور ٹیکس
دہندگان کی تعداد میں اضافے، معاشی ترقی میں تیزی لانے کے لئے کاروباری طبقے بالخصوص تعمیراتی شعبہ کے لئے
مراعات، 19-Covid کی وجہ سے متاثر ہونے والے معاشی شعبہ جات اور سماجی طبقے کا تحفظ، میں توازن برقرار رکھا
جائے۔
19-Covid اور اس سے رونما ہونے والے سماجی اور معاشی بحران نے ٹڈی دل (Locust) کے حملے جیسے
سنجیدہ مسئلے کو مبہم کر دیا ہے جو غذائی قلت کا موجب ہو سکتا ہے۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو ایک زرعی معیشت ہونے کی
وجہ سے ان حالات میں شدید مشکلات درپیش ہوں گی۔ ان حالات میں ہنگامی طور پر حکومت پنجاب نے بروقت فوری
اقدامات لیتے ہوئے ریلیف کے لئے کئے جانے والے دیگر اقدامات کے علاوہ ٹڈی دل (Locust) کے حملے سے
بچاؤ کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔
صوبے میں مضبوط اور عملی مالیاتی تنظیم صوبائی کابینہ کی فنانس اور ڈویلپمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی کاوشوں کیView entire presentation